27 اکتوبر 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبہ خیبـر پختونخواہ کے گورنرنے پاکستان کے صوبہ پنجاب کی مسلم لیگ نون کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط ہیں جن پر انھیں سخت افسوس ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ چند مدارس بھی دہشت گردی بڑھارہے ہیں۔ گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں بیرسٹر مسعود کوثر کا کہنا تھا کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے۔ اسے خیبرپختونخواہ کے مسائل سمجھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ پنجاب کے چند مدارس دہشتگردی بڑھارہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے بھی دہشت گردوں سے روابط ہیں۔....../169